وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین پر تنخواہوں کی برسات، افسران کوکتنی اضافی تنخواہیں ملیں گی؟ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے قبل وزیراعظم آفس کے افسران کیلیے اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔

آ ئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے قبل وزیراعظم آفس کے افسران کیلیے اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم آفس کے افسران کیلیے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کیلیے واشنگٹن روانگی سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 4تنخواہیں دینے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اضافی تنخواہ ان افسروں کیلیے اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا ہے،حکومت انعام کی ادائیگی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر ادا کرئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے 1 سے 16 کے پے سکیل پر خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلیے 2 تنخواہوں کی بھی منظوری دی، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعامات کی تعداد 5ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی وزیراعظم آفس کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور انعام دی تھیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چار تنخواہوں کی منظوری کا بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلیے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ تین تنخواہیں بحال کر کے ایک ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں