اسلام آباد وزیرِاعظم شہبازشریف نے چینی، گندم، آٹا اور یوریا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کردی، اسمگلنگ کی روک تھام کا لائحہ عمل 2 دن میں پیش کیا جائے، اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، بارڈز پر کرپٹ افسران کو ہٹانے میں کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں چینی، گندم، آٹے اور یوریا کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے اشیاء ضروریہ کی بیرونِ ملک سمگلنگ کسی صورت قبول نہیں۔ اسمگلنگ کے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل دو دن کے اندر پی
ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسمگلنگ کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے، موجودہ صورتحال میں اسمگلنگ برداشت نہیں کی جاسکتی۔
خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ بین الاقوامی بارڈز پر ایماندار آفیسرز تعینات کئے جائیں۔ کرپٹ افسران کو ہٹانے میں کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے، اینٹی اسمگلنگ کورٹس کو فعال کیا جائے اور کورٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کوشاں ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائظ پوری ہو چکی ہیں۔
سعودی عرب نے بھی 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کے لیے کارروائی جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ارکان اسمبلی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا، قومی اعزاز دینے کے لیے قرارداد متفقہ منظور کی گئی۔