وفاقی کابینہ اجلاس، ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہیں ہو سکا

اسلام آباد وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس کو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی، اس حوالے سے اجلاس میں ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر اس وقت فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے البتہ سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے رویے سے متعلق پیر کو تمام معاملات پارلیمنٹ میں لے جائے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام امور پر تفصیلی بحث کرائی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں