ٹرمپ پر حملہ، سازش یا پولیس کی غفلت؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس کو حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن اہلکاروں نے توجہ نہ دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد نے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں جس نے پولیس کی غفلت اور لاپروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے ایک عینی شاہد نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک مسلح نوجوان کو عمارت کی چھت پر رینگتے ہوئے دیکھا جو ٹرمپ کی جانب پوزیشن لے رہا تھا میں خطرہ بھانپتے ہوئے پولیس اہلکار کو بھی بتایا۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ میں نے مسلح نوجوان کو ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے لیے پوزیشن لیتے ہوئے محض 50فٹ کی دوری پر دیکھا تھا۔ اس کے اسلحے کی نال اسٹیج کی جانب تھی۔

عینی شاہد نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اوپر موجود سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو اشاروں سے مسلح نوجوان کی جانب توجہ دلائی لیکن وہ شاید میری بات سمجھ نہیں سکے اور پھر یکے بعد دیگرے فائرنگ کی 5آوازیں سنائی دیں۔ خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں