ٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک منظور

وفاقی حکومت نے صارفین کو سستی اورمعیاری ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فریم ورک وزارت آئی ٹی اورٹیلی کام شعبےکی مشاورت سےتیارکیاگیا، یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کوریگولیٹری میکانزم فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو سستی اورمعیاری ٹیلی کام سروسزکی صورت میں فائدہ پہنچےگا،4جی اور5جی کی توسیع کیلئےٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ کی بہت ضرورت تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں