پاکستانیوں کیلئے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشان اور چہرے کی شناخت نظام کے ساتھ استعمال ہوگا، ترجمان نادرا

کراچی  نادرا نے پاکستانیوں کیلئے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کروا دیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشان اور چہرے کی شناخت نظام کے ساتھ استعمال ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ نظام قابل اعتبار، درست ہے، کم عمری میں کیا جانے والااسکین عمر بھر مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے کہا کہ ڈیٹا بیس اتھارٹی کی جانب سے آنکھوں کے ذریعے شناختی تصدیق شہریوں کی شناخت کو محفوظ بنانے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نادرانےانگلیوں کی شناخت کاجدید ترین نظام ”نادر“ متعارف کروایا تھا۔ نادرا حکام کے مطابق آئی ایس ٹیکنالوجی سے بنایا جانے والے نظام کی درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے

نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات پرمبنی شناخت کےخودکارنظام کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ نادرا نے کہا ہے کہ اے ایف آئی ایس ٹیکنالوجی کی تیاری بائیومیٹرکس میدان میں بڑی کامیابی ہے، “نادر “کےنتائج انتہائی متاثرکن ہیں،درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم (نادرا) کی جانب سے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس کا اجراء کردیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں