پاکستانیوں کیلئے امارات کا ویزہ بند ہونے کی خبروں کی تردید آگئی پاکستانی ورک ویزے پر یو اے ای جا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات جانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا بیان

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کا ویزہ بند ہونے کی خبروں کی تردید آگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ بند ہونے کے کی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دے دیا، بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا ویزہ بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کے لیے ویزہ سیکشن کھلا ہوا ہے، پاکستانی ورک ویزے پرمتحدہ عرب امارات جا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات جانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ اور ورک پرمٹ پروسیسنگ کا دورانیہ 1 ماہ سے کم کرکے صرف 5 دن کر دیا ہے، ورک پرمٹ اور رہائشی ویزوں کے حصول کے لیے ضروری دستاویزات پر کارروائی کا وقت ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد پورے متحدہ عرب امارات میں 30 دن سے کم کرکے پانچ دن کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے متعدد سرکاری وزارتوں اور وفاقی حکام نے ایک ایسا پلیٹ فارم شروع کیا ہے جو کاروباری مالکان اور نجی کمپنیوں کے لیے نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے موجودہ ملازمین کے لیے ورک پرمٹ کی قبل از وقت تجدید کو بھی آسان بنائے گا، ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے کامیاب آغاز کے بعد یہ عمل، جس میں پہلے 30 دن لگتے تھے، اب پورے متحدہ عرب امارات میں صرف پانچ دن رہ گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ اپریل میں دبئی میں شروع کیا گیا تھا اور اب اسے ساتوں امارات میں نافذ کیا جا رہا ہے، ورک بنڈل کے دوسرے مرحلے میں تقریباً 6 لاکھ کمپنیوں اور 70 لاکھ سے زیادہ کارکنان شامل ہوں گے، ایم او ایچ آر ای نے کہا کہ اس کے تیسرے مرحلے میں گھریلو ملازمین کا احاطہ کیا جائے گا، کمپنیاں اور ملازمین فی الحال اس کی ویب سائٹ (workinuae.ae) پر صرف ورک بنڈل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے جلد ہی ایک موبائل ایپ بھی دستیاب کر دی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں