پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 66 ہزار کی سطح کو بھی عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 66 ہزار کی سطح کو بھی عبور کر لیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ نے 66 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین حد عبور کر لی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1504 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس 66 ہزار 222 پوائنٹس کی بلندی پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 52 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ رواں ہفتے انڈیکس میں ساڑھے تین ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہو چکا ہے جب کہ جولائی سے اب تک تقریباَ 23 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایکس کے تحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ کراچی آمد پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ کامیابی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تمام ممبرز کی ہے، تمام کاروبار سے منسلک اداروں کے تعاون کے باعث کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں اسٹاک ایکسچینج کیکاروبار میں30فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ہم اس کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

شمشاد اختر نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آئے ہیں، ایف بی آر میں پیش کردہ اصلاحات پر عملدر آمد کیا گیا اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گئے۔نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کاروبار کی بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی، اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک فنانس کی شمولیت کے بہتر نتائج سامنے آئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں