پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنز جاری پاکستان خودکفالت کیساتھ برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، چیئرمین پی این آراے

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری کر دئیے۔

پاکستان میں پہلی سربمہر تابکار ماخذ کی تیاری کیلئے آپریٹنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق سورس مینو فیکچرنگ فیسیلیٹی بنانے کے لئے لائسنسنگ کا عمل نومبر 2022 میں شروع ہوا تھا، اس کے ذریعے شعبہ طب، صنعت اور تحقیقاتی مقاصد میں استعمال ہونے والے سرب مہر تابکار ذرائع تیار کئے جائیں گے۔

تحقیقی ری ایکٹر کیساتھ مولیبڈینم پیداواری سہولت کی تعمیر کا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے۔

مولیبڈینم پیداواری سہولت (ایم پی ایف) کی تعمیر کے لئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے ستمبر 2021ء میں درخواست جمع کروائی تھی جس کو تمام تر ضروری اور مروجہ قوانین کے تحت پرکھنے کے بعد آج لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی این آراے فیضان منصور کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی تابکار ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر بنانے کے عزائم کی حمایت کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خودکفالت کیساتھ برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں