پاکستان ایران سرحد پر بازار چے تجارت کیلئے تیار ہوگیا بازارچے پر باقاعدہ کام 7 اپریل کوشروع ہو جائےگا، بازارچے کے قیام سے مقامی تاجروں کو سہولت اور بارڈرٹریڈ بہتر ہوگی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی

  پاکستان ایران سرحد پر بازار چے تجارت کیلئے تیار ہوگیا، بازارچے پر باقاعدہ کام 7اپریل کوشروع ہوجائےگا، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بازارچے کے قیام سے مقامی تاجروں کو سہولت اور بارڈر ٹریڈ بہتر ہوگی۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چئیرمین ایف بی آر نے ملاقات کی۔ چئیرمین سینیٹ نے ایف بی آر کی جانب بازارچے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ تفتان کے قریب بازارچے کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں کے رہنے والوں کا دیرینہ مسئلہ اب حل ہوگیا ہی۔ بازارچے کے قیام کیلئے آرمی چیف اور نیشنل لاجسٹک سیل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بازارچے کے قیام سے مقامی تاجر برادری کو سہولت فراہم ہوگی جبکہ بارڈر ٹریڈ بھی بہتر ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وہ جلد ہی پوری ٹیم کے ساتھ اس بازارچے کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی تاجروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں۔ ایسے منصوبوں کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایف بی آر کی جانب سے ایسی کاوشیں جاری رہیں گی۔

اسی طرح چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے شہریار شمس ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اقلیتی حقوق کیلئے قومی لابنگ کے وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں