اسلام آباد پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے کہا کہ ملک کی تمام بار کونسل سے مشاورت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 رکنی بینچ عجلت میں بنایا گیا ہے اور ایسے قانون سے متعلق بینچ بنایا گیا ہے جو ابھی منظور بھی نہیں ہوا۔
پاکستان بار کونسل کے سینئر رہنماؤں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 سے متعلق قانون نافذالعمل ہونے سے قبل ہی یک طرفہ اور متنازعہ بینچ کی تشکیل اور مقدمہ کو عجلت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔