پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کھلنے کا عمل شروع ہو گیا فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب کی سروس پاکستان میں بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔پی ٹی اے

  پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کھلنے کا عمل شروع ہو گیا۔پی ٹی اے کے مطابق فیس بک اور یوٹیوب کی سروس پاکستان میں بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں برانڈ بینڈ سروس بحال ہے۔انٹرنیٹ سروس پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئی تاہم سوشل میڈیا سائٹس مکمل بحال نہ ہوسکیں۔سوشل میڈیا سائٹس بحال نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں، حکومت کی ہدایات کے بعد سائٹس بحال کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروسز کو بند کردیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر جہاں ٹیلی کام اور دیگر کمپمنیوں اور تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، وہاں کچھ حکومتی رہنماوں نے بھی اس اقدام کی مخالفت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے لاکھوں فری لانسرز، کریم اور ان ڈرائیو، بائیکیا اور فوڈ ڈیلیوری سمیت آن لائن سروسز مہیا کرنے والے افراد کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے غریب دیہاڑی دار لوگوں اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ موبائل کی بندش سے موبائل آپریٹر اور حکومت کو بھی مالی نقصان ہو رہا ہے۔ احسن اقبال کے تحفظات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو انٹرنیٹ سگنلز کی بندش کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں کے علاوہ دیگر مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی جائے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں