پاکستان نے جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی میں بھارت کوپیچھے چھوڑدیا پاکستان جوہری مواد کی سکیورٹی امور میں 19ویں نمبر پر براجمان ، بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر، شمالی کوریا اور دیگر سے بہتر

اسلام آباد  نیوکلیئر تھریٹ انیشیئیٹو، این ٹی آئی انڈیکس نے جوہری، تابکاری سلامتی کی درجہ بندی کا اجراء کر دیا،پاکستان نے جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، این ٹی آئی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان جوہری مواد کی سکیورٹی امور میں 19ویں نمبر پر براجمان ہے،پاکستان کے بعد ہندوستان، ایران اور شمالی کوریا کا درجہ ہے، پاکستان رواں سال 3 مزید پوائنٹس حاصل کرکے جوہری مواد کی سلامتی میں سکور 49 پر پہنچا،پاکستان نے 2020ئکے مقابلے میں 3 پوائنٹس، 2012ء کے مقابلے میں 18 پوائنٹس بہتری دکھائی، ہندوستان میں جوہری سلامتی کو درپیش خطرات کے باعث سکور جوں کا توں یعنی 40 رہا، جوہری تنصیبات کی سلامتی میں پاکستان 47 میں سے 32ویں نمبر پر رہا،رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت روس اور اسرائیل بھی 32وی? نمبر پر موجود ہیں،پاکستان کی درجہ بندی بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر، شمالی کوریا اور دیگر سے بہتر ہے، پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی مزید بہتر اور موثر ہوئی ہے،پاکستان نے جوہری تنصیبات کی سلامتی پر مزید 4 پوائنٹس حاصل کیے، سکور 61 رہا، بھارت میں جوہری تنصیبات کو بدستور سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت کا جوہری تنصیبات کی سکیورٹی بارے سکور بغیر کسی تبدیلی 52 رہاہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں