پاکستان کو بھارت کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی 1961 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا مقدمہ قابل سماعت قرار بھارت کی پاکستانی دریائوں پر آبی جارحیت ثابت ،پاکستانی اعتراضات قبول کرلئے

اسلام آباد عالمی ثالثی عدالت ہیگ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی،بھارت کی پاکستان دریاؤں پر آبی جارحیت ثابت ہوگئی ، کشن گنگا اور رتلے متنازعہ منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات قبول کر لئے گئے،عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی مفروضہ مسترد کر دیا،پاکستانی اعتراضات پر عالمی عدالت میں سماعت ہوگی، 1961 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا مقدمہ قابل سماعت قراردیدیا گیا ہے،پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل عالمی ثالثی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل ذوہیر وحید اور مس لینا نشتر بھی لیگل ٹیم کا حصہ تھیں،بیرسٹر احمد عرفان اسلم بھی پاکستان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں