پاکستان کو شکست، بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل جیت لیا

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا سکے۔ شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بھارتی باؤلر انوریت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 157 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان 19.1 اوورز میں پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے رابن اتھپا 10، امباتی رائیڈو50، گورکیرت سنگھ 34، یوسف پٹھان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عامر یامین نے 2 جبکہ وہاب ریاض، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں