پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز کمرشل قرضہ مل گیا

پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز مل گئے ہیں ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  چین کی طرف سے یہ ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی۔

دوسری جانب چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔

پاکستانی سفیرمعین الحق نے بڑی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سفیر معین الحق نے بتایاکہ گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15ارب ڈالر کما سکتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں