سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کیخلاف ایک اور گھنائونا پراپیگنڈہ بے نقاب ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک قبرپر لوہے کا دروازہ لگا کراسے تالہ لگانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ قبرپاکستان کی ہے۔تصویر پوسٹ کرنے والے صارف کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ قبر ایک لڑکی کی ہےاور اس کے سرپرستوں نے نعش کو بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔معاملے کو لیکر پاکستان کیخلاف کھل کر پراپیگنڈہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پرپاکستان کیخلاف پھیلائے جانے والے زہریلے پراپیگنڈہ کا پول اب کھل گیا ہے ۔ حقیقت میں یہ قبر بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے ، جسے پاکستان کے شہر حیدر آباد سے منسوب کرکے پراپیگنڈہ کیا گیا۔
In case you are still confused regarding this picture 👇, this grave picture is from Occupied Hyderabad, India 🇮🇳
Retweet to spread awareness regarding baseless propaganda by ANI aka godi media. pic.twitter.com/oWuwMQQzeb
— ENTEI (@ZEUS_PSF) April 30, 2023