تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔
ایرانی صدر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے جذبات کو محسوس کرتے ہیں اور شکرگزار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ایران کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں کیونکہ ہم بھائی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اورایرانی صدر، ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی صدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،نائب وزیراعظم ، وزیرداخلہ ، وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔