مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر ایک پُراسرار گنبد جیسی نظر آنے والی شے نے پولیس کوحیران کردیا ہے۔
آسٹریلیا کے علاقے پرتھ کے شمال میں تقریباً 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر گرین ہیڈ بیچ پر مقامی لوگوں کودھات کی بنی ہوئی ایک دیوہیکل گنبد نُما چیز ملی ہے۔
ریاستی اور وفاقی حکام اس گُنبد نما چیز کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بارے میں فی الحال یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جارہا ہے کہ یہ کسی تجارتی طیارے سے گر کر ساحل کے کنارے پر آیا ہے۔
A giant mysterious metal cylinder has left locals stumped after the debris appeared suddenly on the shoreline of WA's Midwest.
The huge metal object was found on a beach near Green Head on Sunday, with local residents reporting the suspicious item to police.
The item is… pic.twitter.com/XzUhAGznna
— 10 News First Perth (@10NewsFirstPER) July 17, 2023
پولیس کی جانب سے اسے خطرناک قرار دیا جارہا ہے ساتھ لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم مختلف ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس چیز کی اصلیت اور نوعیت کا تعین کررہے ہیں۔
گرین ہیڈ بیچ کے رہائشیوں نے بتایا کہ سلنڈر نما گنبد تقریباً 2.5 میٹر چوڑا اور 2.5 میٹر سے 3 میٹر لمبا تھا۔
ہوا بازی کے ماہر جیفری تھامس کا کہنا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر ایک راکٹ سے ایندھن کا ٹینک تھا، جو گزشتہ 12 مہینوں میں کسی مرحلے پر بحر ہند میں گرا تھا۔
آسٹریلیا کی خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ دیوہیکل سلنڈر کسی غیر ملکی خلائی لانچ وہیکل سے گرا ہو۔ اگر یہ ایندھن کا سلنڈر ہے، تو ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کسی بھارتی راکٹ کا ہو سکتا ہے اور اس میں زہریلا مواد ہوسکتا ہے۔
کچھ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سلنڈر MH370 کا حصہ ہو سکتا ہے، یہ ایک طیارہ ہے، جو 2014 میں مغربی آسٹریلیا کے ساحل سے 239 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا لیکن جیفری تھامس نے کہا کہ اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بوئنگ 777 کا حصہ نہیں ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ MH370 ساڑھے نو سال قبل گم ہو گیا تھا اس لیے یہ ملبہ تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوگیا ہوگا۔