پرویزالٰہی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،قیصرہ الٰہی نے تردید کر دی خاندانی تعلقات بحال، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کی سیاست اپنی اپنی ہوگی،ترجمان مسلم لیگ،کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،قیصرہ الٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے پرویز الٰہی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ خاندانی تعلقات بحال ہو گئے، ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ دونوں کی سیاست اپنی اپنی ہوگی۔دریں اثناءپرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے صلح کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا پرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں۔

کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی۔ یہ سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پرویزالٰہی کی رہائی اللہ کے کرم سے ہوئی۔ عدالتوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا۔قیصرہ الٰہی کاکہنا تھاکہ پرویزالٰہی نے چوہدری شجاعت کو ایک پیغام دیا ہے جب تک ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی۔

قیصرہ الٰہی کامزید کہنا تھا کہ مونس الٰہی ہی نہیں بلکہ چودھری پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے۔

پرویزالٰہی نے اپنے حالیہ بیان میں بھی اس بات کو واضح انداز میں کہا ہے۔ پرویز الٰہی ق لیگ میں جانے کو تیار نہیں ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو سکے گا۔پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے مزید کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ ق لیگ اب ایک ایسی جماعت بن چکی ہے جو چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہوئی ہے۔کوئی بھی عقل اور شعور رکھنے والا شخص ق لیگ کا ممبر نہیں بن سکتاہم مینڈیٹ چوری کرنے والی جماعت سے کسی طرح بھی صلح نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے دونوں بیٹے سارا وقت ہمارے خلاف جھوٹ پھیلانے میں مصروف رہتے ہیںکیا ایسے حالات میں ہم ان سے صلح کرینگے۔ پچھلے سال سوا سال سے یہ دونوں بھی مختلف ذرائع سے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ نہ جانے یہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر کیا مقاصد حاصل کرنے چاہتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں