پنجاب اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری ؟پارٹی پوزیشن بھی سامنے آگئی

27 مخصوص و اقلیت کی نشستوں کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے ؟کون سی جماعت کا پلڑا بھاری ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کو 27 نشستیں ملنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے،مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 205 ہو گئی،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جنرل 164 نشستیں، اقلیتوں کی 5 جبکہ خواتین کی 36 نشستیں ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 104 ہے،مخصوص نشستیں ملنے کےبعد سنی اتحاد کونسل کی مجموعی تعداد 131 ہو گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 11 ،تین خواتین شامل ہیں،پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں، 1 آزاد شامل ہوا، خواتین کی 3 ملی ہیں،پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کل 14 نشستیں ہیں۔

ق لیگ کے ارکان کی تعداد 8 ہے،2 خواتین کی نشستیں ملا کر مجموعی تعداد 10 ہے،آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 5 ہے ایک خواتین کی ملا کر کل 6 ارکان ہیں۔

ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے،پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 کا ہے،مخصوص نشتیں سنی اتحاد کو ملنے کے بعد ایوان کی مجموعی تعداد 369 ہو گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے پی پی 269 میں الیکشن نہیں ہوا،لاہور کے حلقے 171 سے سنی اتحادکونسل کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال نے تاحال حلف نہیں لیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں