پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرخصوصی پروگرام میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 3 ارب روپے کا منفرد اور تاریخ کا پہلا پراجیکٹ لایا جائیگا

پنجاب میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کرنے کا اعلان ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، خصوصی پروگرام میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 3 ارب روپے کا منفرد اور تاریخ کا پہلا پراجیکٹ لایا جائیگا،تفصیلات کے مطابق میکانائزڈ فارمنگ کیلئے 6 اضلاع میں 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کے فارمر انٹرپرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت سبزیوں کی میکانائز فارمنگ کیلئے پلانٹر، پرونرز اور دیگر زرعی آلات پر 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ابتدائی طور پرمنصوبے کیلئے لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع پیاز کی کاشت کیلئے منتخب کئے گئے ہیں جبکہ خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کو بھی ٹماٹر کی کاشت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کیلئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز کیلئے بھی 70 فیصد سبسڈی ملے گی۔

پنجاب ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کی لانچنگ پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔ فارمر گروپس کیلئے فارمرز فیلڈ سکول میں جدید زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے،پہلی مرتبہ پنجاب میں سبزیوں کی کاشت کیلئے باقاعدہ پروجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں۔

ٹماٹر اور پیاز عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، مہنگا بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔پنجاب میں اشیائے خورونوش سب سے سستی میسر ہیں۔ دن رات مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کیلئے ہیلپ لائن 17000-0800 قائم کی گئی ہے۔ خواہش مند کاشتکار ایگریکلچر فیس بک، ویب سائٹ یا ایگریکلچر اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ گروپ اور میکانائزڈ فارمنگ سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہو گی، عام آدمی کی آسانی اور خوشی کیلئے ہر اقدام کریں گے۔ فارمر گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں