پنجاب کابینہ، راناثنا اللہ کو مشیر قانون بنانے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ آئندہ24 گھنٹوں میں تشکیل دئیےجانے کا امکان، صوبائی وزراء کو قلمدان دینے کے بارے میں ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،موسمیات اور جنگلات کی وزارت دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ رانا ثنااللہ کو پنجاب میں مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی اور عظمی ٰبخاری پنجاب میں وزیراطلاعات و نشریات ہوں گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق خالد ججا کو پنجاب میں محکمہ انہار کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ فیصل ایوب کھوکھر کو ا سپورٹس، یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی۔ اس کے علاوہ عمار احمد لغاری، سلمان نعیم، رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں