پولیس نے امیر بالاج کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا امیر بالاج پر حملے کی وجہ بننے والے حالات اور اس کے پیچھے ممکنہ محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیس ذرائع

پولیس نے امیر بالاج کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کی موت خونی دشمنی کا ایک اور باب شروع کر سکتی ہے جس کا آغاز 1994 میں ان کے دادا بلا ٹرکاں والا کے قتل سے ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والا کے 32 سالہ بیٹے کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والے نا معلوم حملہ آور نے امیر بالاج پر فائرنگ کردی، شادی کی تقریب میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے امیر بالاج سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس دوران امیر بالاج کی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ امیر بالاج کے سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ بالاج ٹیپو اور دیگر زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ بھی جناح اسپتال پہنچ گئے۔پولیس نے بھی امیر بالاج کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق وہ حملے کی وجہ بننے والے حالات اور اس کے پیچھے ممکنہ محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ امیر بالاج کی موت خونی دشمنی کا ایک اور باب شروع کر سکتی ہے جس کا آغاز 1994 میں ان کے دادا بلا ٹرکاں والا کے قتل سے ہوا تھا۔ امیر بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان ٹیپو ٹرکاں والاں کے صاحبزادے تھے۔ان کے والد کو بھی 2010 میں لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ امیر بالاج ٹیپو چند روز قبل ہی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں