پیوٹن کیخلاف بغاوت کرنیوالے فوجی گروپ ویگنر چیف کی موت پر مسک کا ردِ عمل ویگنر کے چیف کی موت کو اِن کی توقع سے زیادہ وقت لگا، تھوڑا چانس ہے کہ یہ ایک نفسیاتی خیال ہو،بیان

نیویارک دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ کی موت پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوگینی پریگوزین کی موت پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ویگنر کے چیف کی موت کو اِن کی توقع سے زیادہ وقت لگا، تھوڑا چانس ہے کہ یہ ایک نفسیاتی خیال ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک طیارہ حادثے میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے گروپ، ویگنر کے چیف، یوگینی پریگوزین کی موت واقع ہو گئی تھی جس کی تصدیق روسی حکام کی جانب سے کی گئی تھی۔ایلون مسک کا یہ ردِ عمل ایک ایکس (ٹوئٹ) صارف کی پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا، ایکس صارف کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ اس میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں