وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقراررہیں گی ۔ یکم جون سے 15جون تک بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 30جون تک برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار نے میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خبروں کے بھی تردید کی۔