اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے سے کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔عالمی مارکیٹ اور ایکسچنج ریٹ میں فرق کے باعث عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔عالمی اور گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 20 اور 30 روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام 12 ڈالر فی بیرل تک گر گئے، گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 87 ڈالر فی بیرل پر آگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں ۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 20 روز میں ڈالر کی قدر میں 30 روپے تک کمی آئی ہے ۔ موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد کی بنتی ہے ۔ موجودہ ریٹس کے حساب سے ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کوکریں گے۔
دوسری جانب پاکستانی برآمدات اور ترسیلات زر میں گزشتہ ماہ بہتری دیکھی گئی ہے۔ملک میں برآمدات چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اضافے سے ماہانہ دو اعشاریہ چار چھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات زر 5.3 فیصد اضافے سے 2.2 ارب ڈالر رہیں۔22 فیصد کے بلند پالیسی ریٹ کی وجہ سے قرضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ایک فیصد پالیسی ریٹ بڑھنے سے قرضوں میں 600 ارب اضافیکا انکشاف سامنے آیا ہے۔مہنگائی 23 فیصد سے زیادہ کی بلند سطح پر رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔