پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضامندی کی اطلاعات صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے، تاہم چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ رپورٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضامندی کی اطلاعات سامنے آگئیں۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پی پی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے آمادگی سامنے آئی

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے، تاہم چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع سے بھی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت بنائی جائے گی جہاں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ میں بھی حصہ دیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں