عوام ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں، امیرجماعت اسلامی
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی جس سطح پرپیپلز پارٹی اتر چکی ہے،واضح ہوگیا ہےکہ اس کا چراغ جلد بجھنے والا ہے۔
کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی پرامیر جماعت اسلامی پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ عوام ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض اسٹیبلشمنٹ کےسہارے نتائج بدل کرجیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کروادیتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظاہر کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اس وقت بھی عوام کےمینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پرموجود ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ میرا سوال ان قوتوں سےہے جنہیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں اچھی نہیں لگتیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان قوتوں کو کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ان عناصرکرپٹ سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔