پی ایس ایل 9: پی سی بی نے وی وی آئی پیز کیلئے مفت پاسز پر پابندی لگادی فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی کردی گئی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں وی وی آئی پیز کے لیے مفت پاسز پر پابندی لگا دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی انقلابی اقدامات سامنے آئے ہیں، پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 میں وی وی آئی پیز کے لئے مفت پاسز پر پابندی لگاتے ہوئے وی وی آئی پیز باکسز کے ٹکٹ بھی اب فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔

وی وی آئی پیز کو بھی پی ایس ایل کے میچز کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑیں گے جبکہ وی وی آئی پیز کی آمد پر مروجہ خصوصی پروٹوکول کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی کردی گئی، پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر بھی بند کرنے کی ہدایات دی ہیں، ماضی میں وی وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے رہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اقدامات سے ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی آفیشلز پریشان ہونے لگے۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہپی سی بی کو منافع بخش بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں