پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔
ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں کراچی کنگز 186رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 130 رن بنا سکی، شعیب ملک 53 اور شان مسعود 30 رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیرون پولارڈ 28، محمد نواز 7 اور جیمز ونس صرف 5 رن بنا پائے۔
ملتان سلطانز کے محمد علی نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ وِلے اور عباس آفریدی نے 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ ملتان سطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔ ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہےانہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے ہیں۔
ڈیوڈ ملان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تھے ، خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم68اورصائم ایوب42رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور18اوررومان پاول نے17رن بنائےہیں۔