گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔
رہائی کے بعد ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔
انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کی رہائی کے وقت گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔