پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی قتل، اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت لاہور میں مقدمہ درج میاں محمود الرشید اورمیاں اسلم اقبال نے پرتشدد جتھوں کی قیادت کی اور ان کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوئے، ایف آئی آر کا متن

کراچی  پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی قتل، اقدام قتل سمیت 20 دفعات کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے دو جبکہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران چار افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور میں احتجاج کے دوران پتھراؤ اور شیلنگ کے باعث پی ٹی آئی کے 8 کارکنان زخمی اور دو جاں بحق ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ عبدالقدیر اور 35 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔

لاہور اور پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے پولیس افسران اور اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پشاور میں بھی پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکن مظاہرے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ ایک جاں بحق نوجوان ابرار کی عمر 24 سال ہے جس کا تعلق دیر کالونی پشاور سے ہے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ٹانگوں ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں ۔ ایک کو چہرے پر بھی لگی ہے۔ علاوہ ازیں پشاور اخون آباد کا رہائشی نوجوان سکندر، لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والا نوجوان بلال شنواری بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں چل بسا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے مطابق اب تک 84 زخمیوں کو لایا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مزید عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ Video Player عمران خان کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی شہر میں پی ٹی آئی کارکن رات گئے تک سراپا احتجاج رہے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے دوران میٹرو اسٹیشن کو آگ لگا دی ۔ ختم نبوت اسٹیشن کمیٹی چوک و فیض آباد اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں