پی ٹی آئی کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے،خالدمقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی )کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے۔

 ملک کو اس وقت بحرانوں سے نکالنے کی ضرورت ہے،ہم حکومت سازی کے حوالے سے رابطہ کمیٹی اور کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بھنور سے نکالنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہیے،پی ٹی آئی ان جماعتوں کیساتھ بات کرنے کیلئے راضی ہوئی جن پر انہیں سخت تحفظات تھے۔

ہمیں بھی پیغام ملا تھا کہ پی ٹی آئی رابطہ کرے گی،مگر ابھی تک بات ہوئی نہیں، پی ٹی آئی کو ابھی تک لگ رہا ہےکہ ہر چیز ان کے فیور میں جارہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 2024کے انتخابات 2018 کے مقابلے میں زیادہ آزادانہ ہوئے ہیں، اگر بڑی تعداد میں آزادامیدوار جیتے ہیں تو پھر صاف و شفاف ہی الیکشن ہوئے ہیں۔

پاکستان میں صرف جمہوریت کا بحران نہیں بلکہ معاشی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں اکٹھی نہیں بیٹھیں گی تو ملک مزید بحرانوں کی طرف جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں