پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کریم بخش گبول ن لیگ میں شامل

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کا ن لیگ کے صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات کے بعد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لوں گا، میں نے تحریک انصاف میں رہتے ہوئے اعلان بغاوت کیا تھا، میں اپنے حلقے کے ووٹرز کو جوابدہ ہوں اور یہ فیصلہ ان کے مطالبے پر کیا ہے۔

2018 کے انتخابات میں کریم بخش گبول کراچی کے حلقہ پی ایس 100 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں