پی ٹی آئی کے فرار ہونے والے سابق رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار

ملتان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فرار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر خانیوال کچہری سے فرار ہو گئے تھے جنہیں شیرشاہ موٹروے انٹر چینج سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ دنوں عامر ڈوگر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ضلع کچہری خانیوال سے فرار ہو گئے تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں