چاغی میں پانچ دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا پھر آر سی ڈی شاہراہ بلاک کریں گے، امان اللہ نوتیزئی ویب ڈیسک 4

بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانج دن سے بند آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

آر سی ڈی شاہراہ کو جمعیت علماء اسلام بابائے چاغی پینل کی کال پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی شاہراہ دالبندین یک مچ سی پیک اور لاغاپ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کی گئی تھی اور ہڑتال کے باعث ہزاروں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے تھے۔

چاغی میں پہپہ جام ہڑتال کے باعث تمام کاروبار ٹھپ ہوگئے تھے معمولات زندگی بھری طرح مفلوج ہو گیا تھا ۔

ہڑتال کے خاتمے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر ہے جبکہ دوسری جانب ہیوی گاڑیوں کی رش سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

امان اللہ نوتیزئی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چاغی کی جانب سے ری پول کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست لکھنے، یقین دہانی کرانے اور عوامی تکالیف کے پیش نظر احتجاج ختم کیا، اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا پھر آر سی ڈی شاہراہ بلاک کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں