چند روز میں تیسری فنی خرابی پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز کو چند منٹ بعد ہی دوبارہ دوحہ میں لینڈنگ کرنی پڑگئی

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث دوبارہ دوحہ میں لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 288 اپنے شیڈول سے ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث فلائیٹ کو 50 منٹ بعد ہی واپس دوحہ میں اتار لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر سمندر پر فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد پرواز نے دوبارہ دوحہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ کرلی، مسافر طیارے کے اندر موجود رہے، اس دوران انجینئرز نے فنی خرابی دور کی اور 2 گھنٹے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے دوبارہ روانہ ہوگئی

بتایا جارہا ہے کہ دو روز قبل ہی مدینہ منورہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پرواز فنی خرابی کی وجہ سے مسقط ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا تھا، پی آئی اے کے انجینئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے، انہوں نے عمان ایئرپورٹ پر انجینئر نے طیارے کا معائنہ کیا، انجینئرز کی جانب سے بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کیلئے مسلسل کوششیں بروئے کار لائی گئیں تاہم پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور نہ کی جاسکی اور مسافروں کو متبادل طیاروں سے وطن واپس روانہ کیا گیا۔

اسی طرح پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی فنی خرابی کا شکار ہوئی جس نے کراچی کیلئے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی جدہ میں دوبارہ لینڈنگ کی، پی آئی اے کی اس پرواز پی کے 746 نے رات 2 بج کر 23 منٹ پر جدہ سے کراچی کیلئے ٹیک آف کیا جو سوا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، اس پرواز نے شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے کراچی پہنچنا تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ روانگی کے 30 منٹ بعد ائیر بس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر جدہ کی ہدایت پر پائلٹ نے واپسی کا رخ کیا، جس کے بعد ائیر بس اے 320 طیارہ سوا گھنٹے بعد باحفاظت جدہ ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں