اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی بحالی ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے تو اسی آرڈر سے رخصت بھی ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بقا کی جنگ آخری حد تک لڑی جاتی ہے، دعا ہے ایسا موقع نہ آئے لیکن ایسا موقع آیا تو ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا صورتحال یہاں تک پہنچانے میں حکومت یا پارلیمنٹ کا قصور نہیں، حکومت وزیراعظم اور کابینہ ہے، پوری کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تو پارلیمنٹ رسوا ہوگی یا اس کو رسوا کرنے والے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا حکومت، پارلیمنٹ اور نوازلیگ کیلئے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں، توہین عدالت کا نوٹس آیا اور اس پر عمل ہوا تو حکومت کو نقصان ہوگا، توہین عدالت نوٹس پر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر سجاد علی شاہ کی طرح انہیں گھر جانا ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزیر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا درمیانی راستہ نکلا تو سب جیتیں گے ورنہ تباہی ہے، حکومت آر یا پار کے لئے تیار ہے۔