چین اور پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، چیئرمین ڈپلائی گروپ

چین کے شہر شینزین میں پاک چائنہ بزنس کا نفرنس جاری ہے جس میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ڈپلائی گروپ کے چیئرمین اور پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری کی معروف ترین شخصیت آصف خان بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں چین کا دورہ کرنے والے اس تاریخ ساز وفد میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

حال ہی میں چین کے سب سے بڑے براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک سی سی ٹی وی نے آصف خان کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے چین اور پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا تا کہ دونوں ممالک کے مابین ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

پاکستان میں جدیدترین آراینڈ ڈی لیب کے قیام کے لیے ڈپلائی گروپ کے چیئرمین آصف خان اور چین کے ٹیکنالوجی پارٹنر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے چین میں موجود اس تجارتی وفد کی قیادت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کر رہے ہیں جبکہ آئی ٹی ، ٹیلی کام اور کامرس کے وزراء بھی اس اعلی سطحی وفد کا حصہ ہیں ۔

قوی امید ہے کہ اس اہم اور تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے مابین ٹیکنالوجی کی سطح پر اشتراک کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں