چین سے پاکستان 58 ارب ڈالر کے نئے ریل منصوبے کی تجویز

چین سے پاکستان 58 ارب ڈالر مالیت کے مہنگے ترین ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق چائنہ ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ گروپ کے ماہرین نے فزیبلٹی کا جائزہ لیا۔ 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دے گا۔

فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیو پولیٹکس کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ریل لنک قدیم سلک روڈ کنکشن کو بحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں