چین کاپاکستان سے تازہ چیری منگوانے کا فیصلہ وزارت فوڈ سکیورٹی کو باضابطہ خط ارسال کرکے آگاہ کر دیا گیا

  چین نے پاکستان سے تازہ چیری منگوانے کیلئے وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو باضابطہ خط ارسال کرکے آگاہ کر دیا ۔چینی سفارتخانے کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سے ریمورٹ ویڈیو انسپکشن پراسس کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے اس سلسلہ میں تعاون کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ موجودہ سیزن کے دوران چین کو تازہ چیری برآمد کی جاسکے ۔

معائنے میں پاکستان سے چین کو تازہ چیری کی برآمد کے لئے کولڈ اسٹوریج سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔چین کے سفارتخانے کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے اس سلسلہ میں جلد سے جلد آگاہ کیا جائے گا ۔یہ اعلان پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک مثبت پیشرفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں