سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک بڑھ جائے گی‘یقین نہیں کہ یہ حکومت پانچ سال پورے کرئے گی. مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک بڑھنے کا امکان ہے مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی.
سابق وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورسمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.
ایم کیوایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے ایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنے والی تھیں، ایم کیوایم کے ساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں،مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے .