ڈالر 250 روپے کی سطح تک گر جانے کی پیشن گوئی عالمی مالیاتی ادارے سے مطلوبہ فنڈنگ ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 روپے تک آجائے گی، ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان

  ڈالر 250 روپے کی سطح تک گر جانے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مطلوبہ فنڈنگ ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 روپے تک آجائے گی۔ ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں طویل عرصے سے رکے ہوئے 6 ہزار درآمدی کنٹینرز کی ادائیگیوں اور درآمدات پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔

انہوں نے انفلوز سے متعلق حکومتی پالیسوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے سٹہ بازی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے

ملک بوستان نے کہا کہ ورکرز ریمی ٹینسز میں کمی پر تشویش ہے، دنیا بھر میں 10 کروڑ ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے، پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور آئی ایم ایف کی پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسگ گیپ ختم کرنے کی دستاویزی حکمت عملی منظور کیے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی جس سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 279 روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 282 روپے کی سطح پر آگئے۔ منگل کو ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.86 روپے کی کمی سے 277.94 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.24 روپے کی کمی سے 278.56 روپے کی سطح پر بند ہوئی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 282 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں