ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار ملزم کو چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گینگ وار فیصل پٹھان کے انتہائی مطلوب کارندے کو دھر لیا، پولیس نے ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گینگ وار فیصل پٹھان کے مطلوب کارندے کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے ملزم فیصل پٹھان کے کہنے پر درجنوں سنگین نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2012 میں فیصل پٹھان کے کہنے پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذیشان نامی شہری کو اغواء کرنے کے بعد اسٹیل مل سے آگے جنگل میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

ملزم 2012 میں بغدادی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔ جس پر ملزم نے 5 سال قید بھی کاٹی ہے, ملزم نے جیل سے آتے ہی پھر سے وارداتیں کرنا شروع کر دی تھیں۔

ملزم نے مزید بتایا کہ جیل سے آنے کے بعد میں فشری میں سی سیون نامی ملزم سے ملا جو کرائے پر پستول دیتا تھا، اور وارداتیں کرتا اور کرواتا تھا۔

ملزم کا ساتھی سی سیون جو گروپ کا سرغنہ ہے وہ ایک منظم گروہ چلا رہا ہے، اور گروہ کو مچھر کالونی سے آپریٹ کر رہا ہے۔

ملزم سجاد ماسٹر چابی بنا کر شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں، موٹر سائیکلز چوری کرنے کے بعد برکت نامی منشیات فروش کو کوڑیوں کے دام بیچا کرتے تھے۔

چوری شدہ موٹر سائیکلسٹ، گاڑیاں شیرشاہ، سعیدآباد سے ہوتے ہوئے حب بلوچستان بھیجی جاتی ہیں۔

ملزم اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کر مذید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں