ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا،ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولائی سے اطلاق شروع ہوگا
سول ایوی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طور بند کرنے کا فیصلہ کیاہے،اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو 6 ماہ کیلئے بند کیا گیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن کے حکام نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولائی سے اطلاق شروع ہوگا، بندش یکم دسمبر تک کی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر J183 کو بند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کوکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایک رن وے 7دنوں کیلئے بند کر دیاگیاتھا۔رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے زرات ہٹانے کا کام کیا گیاتھا،رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام یکم جون سے لے کر 7 جون تک کیا گیاتھا۔
سول ایوی ایشن حکام نے اس سلسلے میں نوٹم جاری کر کے تمام ائیرلائنز کو آگاہی دی تھی۔سول ایوی ایشن حکام کایہ بھی کہنا تھا کہ رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات اٹھانے کیلئے روزانہ مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے کے دوران کام کیاگیاتھااوراس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رکھی گئی تھی۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمتی کام کے باعث 5 گھنٹے بند رکھنے کافیصلہ کیا گیاتھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں تھیں۔سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے 36 آر اور 18 ایل کو مرمتی کام کے باعث 5 گھنٹے تک بندرکھنے کافیصلہ کیا گیاتھا۔
مرکزی رن وے پر دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک مرمتی کام کرنے کا کہا گیاتھا۔ یہ بھی بتایاگیا کہ مرمتی کام 8 اپریل تک کیا جائیگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کامزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے متبادل رن وے 36 ایل اور 18 آر پر فلائٹ آپریشن جاری رہے گا اور کسی بھی ایمرجنسی فلائٹ لینڈنگ کیلئے مرکزی رن وے کوبھی 15منٹ میں مہیا کیا جا سکے گا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے حوالے سے فیصلہ پروازکے کپتان کا ہو گا۔