کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 4 روپے سے زائد مہنگی ہو گئی، انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگا ہو گیا

 کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 4 روپے سے زائد مہنگی ہو گئی، انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا آغاز پاکستانی روپے کیلئے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں پھر مہنگا ہونے لگا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 285 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ یورو کی قیمت فروخت 2روپے اضافہ سے 318روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت2روپے اضافہ سے 371روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں