کراچی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفتی طارق مسعود کے ایک سے زائد شادیوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔کامران ٹیسوری کی خصوصی دعوت پر مفتی طارق مسعود کی گورنر ہاؤس میں ذکرِ مصطفیٰ کی محفل میں شرکت کے لیے آمد ہوئی۔اس موقع کامران ٹیسوری نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی بیگم نے فون کیا وہ مفتی صاحب کا بیان سننے آئیں گی۔
گورنر ہاؤس میں تمام بیگمات ہائی الرٹ ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا بیگم پریشان نہ ہوں ۔ وہ مفتی صاحب کی ساری باتیں مانیں گے لیکن دوسری اور تیسری شادی والی بات آسانی سے نہیں مانوں گا۔خیال رہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کی افطاری گورنر ہاؤس کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزانہ شہریوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا،سڑکوں پرافطار کچرنے والے شہری گورنر ہاؤس میں آ کر افطاری کر سکیں گے،جو فیملیز گورنر ہاوس میں روزہ افطار کرنا چاہیں ان کیلئے دروازے کھولے ہوں گے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پندرہویں سحری لیاقت آباد نمبر 5 میں عوام کے درمیان کی۔ لیاقت آباد کے عوام نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے عوام میں سحری کے پیکٹس بھی تقسیم کئے۔گورنرسندھ نے کہاکہ خود سحری کرنے سے پہلے عوام کو سحری کروانا چاہتا ہوں، لیاقت آباد آنے پر خوشی ہے، کیونکہ یہ غریب اور متوسط طبقہ کا علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنا ہے، میں عوام کے لئے ہر کام کرنے کے لئے تیار ہوں اس ضمن میں شہر قائد میں ہر جگہ جائوں گا، دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ عوام سے ملاقات کے لئے کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جاتا رہوں گا عوام ہر صاحب اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں عوام کے درمیان جانے پر اعتراض کرنے والے خود بھی عوام میں نہیں جاتے۔