گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری 30 دن تک گورنر ہاؤس آکر افطاری کرسکتے ہیں۔
سفید پوش افراد میں راشن تقسیم کی پریس بریفنگ میں شرکت، 20لاکھ افراد تک راشن پہنچایا جا ئے گا، 10 لاکھ سے زائد مستحق افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، پیکٹ میں ایک ماہ کا راشن ہوگا جو چھ ماہ تک ملتا رہے گا ، ایک راشن پیکٹ 27 کلو کا ہے، کراچی کے لوگ گورنر ہاﺅس میں افطار کریں ، pic.twitter.com/jaIwhtFa19
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) March 22, 2023
انہوں نے کہا کہ اس بار 40 ہزار روپے کمانے والا بھی سحری کی سکت نہیں رکھ سکتا دعا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں، مڈل کلاس لوگ بھی سحری کرنے نجی فلاحی ادارے کے دستر خوانوں پرآرہے ہیں۔