کراچی اور لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
زونل کمیٹیز کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سےچاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکھٹی کرے گی اور پھر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔